بیکری کے مالک نے مزدور کو بھٹی میں جلا کر قتل کر ڈالا

ہری پور میں بیکری کے مالک ملزم سفیر نے لکڑیاں کاٹ کر راستے میں رکھنے پر مزدور کو زندہ جلا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
لاہور ( 16 فروری2021ء) ہری پور میں بیکری کے مالک نے مزدور کو زندہ جلا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیکری کے مالک نے معمولی سی بات پر مزدور کو زندہ بھٹی میں جلا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سفیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کہ ضلع ہری پور میں بیکری کے مالک سفیر نے ایک مزدور کی معمولی سی بات پر جان لے لی
پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بھٹی سے جلے ہوئے مزدور جان آغا کی لاش بھی برآمد کر لی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جان آغا لکڑیاں کاٹتا تھا ، اس نے داڑی چوک کے قریب لکڑیاں کاٹ کر راستے میں رکھی تھیں جس پر بیکری کا مالک طیش میں آگیا اور اس نے جان آغا کو اپنی بیکری لیجا کر بھٹی میں جلا کر قتل ڈال
قتل کیس میں گرفتار ملزم سفیر کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انویسٹی گیشن افسر نے ملزم سے تفتیش کے لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ 42 سالہ مقتول کباڑ کا کام کرتا تھا اور اتوار کی شام سے لاپتہ تھا۔ ملزم نے راستے میں لکڑیاں رکھنے پر اپنے غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے اس کی جان لی تھی۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو رپورٹ لکھوائی گئی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے اعتراف جرم کے بعد اسے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے بھی پیش کردیا گیا ۔ خیال رہے کہ عدم برداشت کے ان واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ اس سے قبل بھی ایک شخص کی جانب سے گھریلو ملازم کو جلانے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔ معاشرے میں عدم برداشت کے اس رویے کو بدلنے کے لیے حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے

Post a Comment

0 Comments