صوابی میں 14 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ کی خاطر ماں کو قتل کر ڈالا

موبائل فون چھیننے اور ڈانٹنے پر لڑکی نے غصے. میں آ کر والدہ کو پہلے گولی ماری، پھر چاقو کے پے درپے وار کر کے جان لے لی
صوابی (۔17 فروری 2021ء) صوابی میں 14 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ .کی خاطر ماں کو قتل کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا انکشاف ..ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں صوابی کے علاقے کوٹھا گاوں میں ایک خاتون کے قتل کی اطلاع ملی جس کے بعد تفتیش کا .آغاز کیا گیا۔ خاتون کو گھر کے اندر قتل کیا گیا، جبکہ گھر سے. قیمتی سامان اور مقتولہ کی بیٹی بھی غائب تھی۔ ابتدائی طور پر یہ ایک ڈکیتی اور اغوا کا معاملہ معلوم ہوا، تاہم. باقاعدہ تفتیش کے آغاز کے بع تہلکہ خیز حقائق سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق جب مقتولہ کی غائب شدہ بیٹی کی تلاش کیلئے .اس کے موبائل فون ریکارڈ کی چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا. کہ لڑکی راولپنڈی میں مقیم اپنے کزن سے رابطے میں تھی لڑکی کے کزن کو جب گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس .نے انکشاف کیا کہ مقتولہ اپنی ہی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہوئی ہے۔ گرفتار نوجوان نے بتایا کہ اس کے اور قاتلہ کے درمیان کافی. عرصے سے تعلقات قائم تھے، دونوں موبائل فون کے ذریعے رابطے میں رہتے تھے۔ ایک دن قاتلہ کا فون آیا اور اس نے. بتایا کہ وہ گھر چھوڑ چکی اسے اپنے ساتھ لے جائے۔ گرفتار نوجوان جب لڑکی کو لینے کیلئے پہنچا تو لڑکی کے انکشاف .سن کے اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے نکلی ہے، اس .انکشاف کے بعد لڑکے نے قاتلہ کو نوشہرہ میں بہن کے گھر چھوڑا اور پھر راولپنڈی واپس آگیا۔ پولیس نے نوجوان کے بیان کی روشنی میں نوشہرہ .میں چھاپہ مار کر 14 سالہ لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی نے دوران حراست پولیس کو دیے گئے بیان میں اعتراف جرم کرتے.. ہوئے بتایا کہ والدہ نے اسے بوائے فرینڈ کیساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ والدہ نے ناصرف ڈانٹ .پلائی بلکہ موبائل فون بھی چھین لیا، جس پر غصے میں آ کر اپنے والد کا پستول اٹھایا اور پہلے والدہ کی پشت پر گولی. ماری، پھر انہیں چاقو کے پے درپے وار کر کے قتل کر ڈالا۔ اس کے بعد گھر سے قیمتی زیوارت. چوری کیے اور راولپنڈی میں موجود کزن کے پاس جانے کیلئے فرار ہوگئی

Post a Comment

0 Comments