کپتان محمد رضوان ....کی نصف سنچری

کراچی ( ۔ 21 فروری 2021ء ) پاکستان سپر لیگ 2021ء کے ,تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں ,کھیلے جارہے میچ کا ٹاس اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے بیٹنگ, کا آغاز کیا تو کرس لین صرف ایک رن بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
کپتان محمد رضوان اورجیمز ونس نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ,نصف سنچری مکمل کی لیکن جیمز ونس 16 رنز بنا کرفہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے اپنی فارم کا, بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی، رائلی روسوو نے 25 رنز بنا کر 87 کے مجموعے تک ساتھ ,ضرور دیا، صہیب مقصود ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 2 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی پہلی وکٹ بن, گئے،خوشدل شاہ بھی صرف 7 رنز سکور کرسکے۔
ٹاس جیتنے کے بعد شاداب خان نے کہا کہ اس وکٹ پر ہم ملتان سلطانز ,کو 140 رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم وکٹ کے مطابق, اپنی بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے اور حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ میچ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم,, محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل,, تنویر، محمد عمراور صہیب اللہ پر مشتمل ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، الیکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لیوس گریگوری، فہیم اشرف،, حسن علی، ظفر گوہراور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں
0 Comments
Allah