کراچی کنگز کے اوپنر نے, پشاور, زلمی کے کامران اکمل سے یہ اعزاز چھینا

کراچی( ۔ 20 فروری 2021ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بیٹنگ, کے ریکارڈ توڑنے میں مہارت حاصل کرلی ہے اوراب پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن کر, اپنے نام ایک اور ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ پی ایس ایل 2021ء کے ابتدائی میچ میں بابراعظم نے پشاور زلمی کے کامران اکمل ,کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر کامران اکمل پی ایس ایل میں 1537 رنز کے ساتھ سب سے, آگے تھے جب کہ بابراعظم 47 میچوں میں 37.90 کی اوسط سے 1516 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا جس کا ,مطلب یہ تھا کہ کامران اکمل کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بابراعظم کو صرف 21 رنز درکار تھے ،انہوں نے 20 گیندوں پر ,24 رنز بناکر پی ایس ایل میں زیادہ رنز بنانے والا بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلی
اگرچہ وہ لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے لیکن ان کے مداحوں, کو اگلے پی ایس ایل میچز میں بابرسے اچھی اننگز کی امید ہے۔ کامران اکمل نے 1537 رنز 56 میچوں میں 29.00 کی, اوسط سے بنائے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل میں 3 سنچریاں بھی بنائی ہیں جو کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ,ہے۔ کامران اکمل پی ایس ایل کے آغاز سے ہی پشاور زلمی کے ٹاپ آرڈر کے اہم ترین کھلاڑی رہے ہیں اور وہ فرنچائز ,کے لئے اپنے چھٹے سیزن میں حصہ لیں گے۔ امید کی جارہی ہے اتوار کو ہونے والے میچ میں کامران اکمل پی ایس ,ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیں گے
0 Comments
Allah