تبدیل کرنے والے موبائل فون کی IMEI نمبر

 ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس 

مورخہ : 03 اپریل 2023 


 شاہراہِ نور جہاں پولیس کا موبائل فون چھیننے والے ڈکیتوں سمیت IMEI تبدیل کرنے والے ڈکیتوں کے ساتھیوں کے خلاف بڑا ایکشن 
تبدیل کرنے والے موبائل فون کی IMEI نمبر



شاہراہِ نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا

ملزمان کی شناخت زاہد ولد شوکت ، الیاس ولد نصیب الرحمن ، عادل ولد محمد اسماعیل اور منظور ولد نیک محمد کے ناموں سے ہوئی


گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 عدد چھینے ہوئے موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، 2 عدد پسٹل برآمد

ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں


ملزم زاہد اور الیاس اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھیننے میں ملوث ہیں

جبکے ملزمان عادل اور منظور موبائل سافٹویئر پر چھینے ہوئے موبائل فون کی IMEI تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور زاہد اور 
تبدیل کرنے والے موبائل فون کی IMEI نمبر



الیاس سے چھینے ہوئے موبائل فون لیکر اسکی IMEI تبدیل کرتے تھے

ملزمان نے برآمدہ 16 موبائل فون میں سے 3 کا IMEI تبدیل کروالیا تھا جبہ 4 مزید موبائل فون کی IMEI تبدیل کرنے کے 

لئے عادل اور منظور کو دیا تھا

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سینٹرل موبائل شاپ کے نام سے پاپوشنگر موبائل مارکیٹ میں دوکان پر یہ کام کرتے ہیں

ملزمان نے یہ بھی بتایا کہ سستے اور خراب موبائل فون کی IMEI چھینے ہوئے مہنگے موبائل فون میں سافٹویئر کے ذریعے 


ڈالتے تھے اور پرانی IMEI زیرو کردیتے تھے


ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مارکیٹ میں بلاک موبائل فون بھی اَنبلاک کرتے تھے اور مارکیٹ 6/7 لوگ اور بھی ہیں جو یہ کام کرتے ہیں



گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے 

کارروائی جاری ہے

 ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

Post a Comment

0 Comments