27 سالہ سیما نے کہا کہ میں نے سچن کے مذہب اور ثقافت کو اپنا مانا ہے،چاروں بچوں کے نام بھی بدل دئیے،سچن کے والدین نے بھی مجھے قبول کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ
چار بچوں کے ساتھ بھارت جانے والی سندھ کی خاتون سیما غلام حیدر نے مذہب تبدیل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیما غلام حیدر اور گریٹر نوائیڈا سچن مینا نے ضمانت پر رہائی کے, بعد ہفتے کو گوتم بدھ نگر کی لکسر جیل سے باہر نکل کر ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ایک ساتھ رہنے, کا عزم کیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیما غلام حیدر نے جیل سے رہائی پانے کے بعد کہا کہ میں نے سچن کے مذہب اور ثقافت کو اپنا مانا ہے اور اپنے چار بچوں کے نام بھی بدل دئیے۔بچوں کے نام راج ، پریکانکا ، پری اور منی رکھا۔ سیما غلام حیدر نے مزید کہا کہ میں اگر پاکستان واپس گئی تو بلاشبہ مجھے مار دیا جائے گا۔سچ ,مینا سے رواں سال مارچ میں کٹھمنڈو کے پشوپتی ناتھ مندر میں شادی کی۔
میں سچن کے بغیر نہیں رہ سکتی چونکہ وہ میرے شوہر ہیں ، میں نے ان کے مذہب کو مان لیا ہے۔خاتون نے مزید کہا کہ سچن کے والدین نے بھی مجھے قبول کر لیا ہے, اور میں نے ان کے تمام ثقادتی طریقوں کو اپنایا ہے،ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔


0 Comments
Allah