چوہدری محمد اسلم آرائیں اور راجپوت کالونی موسی ورک میں اوڈ برادری کے دو گروپس راسا گروپ اور نگینہ گروپ کے سربراہان

موسی ورک میں منشیات فروشوں کو کام کرنے نہیں دیا جائے
چوہدری محمد اسلم آرائیں کی آج راجپوت کالونی موسی ورک میں اوڈ برادری کے دو گروپس راسا گروپ اور نگینہ گروپ کے سربراہان حاجی عبد الشکور صاحب، حاجی عبدالعزیز صاحب (کونسلر) سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ موسی ورک میں منشیات فروشوں کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں نوجوانوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ موسی ورک میں منشیات فروشوں اور پینے والوں کو بزور بازو روکیں گے اور ان کی چھترول بھی کی جائے گی اس میں پولیس کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہوگی کسی اورتحصیل میاں چنوں کا یہ دوسرا بڑا گڑھ پانچ دس دن میں ختم کر دیا جائے گا منشیات فروش کی گرفتاری پر اوڈ برادری روڈ بلاک نہیں کرے گی. مزید دونوں سربراہان نے منشیات، بدامنی، ڈکیتی کے خلاف ہونے والے دھرنے میں بھرپور شمولیت کا اعلان کیا. اس موقع پر ظہور احمد اور حاجی محمد اشرف راسا بھی موجود تھے سب دوستوں سے اپیل اپنے اپنے میں ایسی ہی کمٹیاں تشکیل دیں خود کو بدلو جلدی بدلو

Post a Comment

0 Comments