پاکستان روپیہ تگڑا ہو

گیاانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان ، ڈالر کی قیمت خرید 160.20روپے سے کم ہو کر160روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے کم ہو کر160.05روپے پر آ گئی
آن لائن۔ 06 فروری2021ء)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے پاکستان روپیہ تگڑا ہو گیا فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.20روپے سے کم ہو کر160روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے کم ہو کر160.05روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر30پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے گھٹ کر159.80روپے اور قیمت فروخت 160.40روپے سے گھٹ کر160.10روپے پر آ گئی ۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید192.50روپے سے کم ہو کر191.20روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید218.50روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 1روپے اور 2.50روپے کانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا

Post a Comment

0 Comments